مہنگائی پیدا کر کے صارفین کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں: کامران علی افضل

فائل فوٹو
چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کر کے صارفین کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری میں ملوث کھاد ڈیلروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیرصدارت ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا ۔

اجلاس میںاشیائے ضروریہ کی قیمتوں، سمگلنگ کی روک تھام اور عوامی فلاح کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گندم اوریوریا کھاد کی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے انتظامی اقدامات جاری ہیں، میانوالی، بھکر میں قائم چیک پوسٹوں پر صوبے سے باہر غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی3410بوری ی گندم پکڑ لی گئی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ہدایت کی کہ سرحدی اضلاع میں گندم اور کھاد کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھی جائے، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری میں ملوث کھاد ڈیلروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،ڈپٹی کمشنرز کھاد کی ترسیل کی مکمل نگرانی جاری رکھیں،مصنوعی مہنگائی پیدا کر کے صارفین کو لوٹنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی یقینی بنائی جائے ،خلاف ورزی کی صورت میں میرج ایکٹ کے مطابق بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوںنے کہا کہ عوامی فلاح کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو اسی محنت اور جذبے سے جاری رکھا جائے۔ ڈویژنل کمشنرز نے اجلاس کو ویڈیو لنک کے ذریعے تفصیلی بریفنگ دی۔کھاد کی مقررہ قیمت پر دستیابی کیلئے تمام اضلاع میں یونین کونسل کی سطح پر سیل پوائنٹس قائم کر دیئے گئے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 258، گوجرانوالہ میں 936،سرگودھا میں 948 کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگا ئے گئے ہیں،ملتان ڈویژن میں 738، لاہور میں 1042 کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگائے گئے ۔اجلاس میںخوراک، زراعت، صنعت نے محکموں کے سیکرٹریز، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet