
ایس ایچ او شالیمار انسپکٹر طاہر اکرام حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے۔
سی سی پی او فیاض احمد دیو اور سینئر پولیس افسران نے ایس ایچ او شالیمار کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیاہے ۔
سی سی پی او لاہور نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی محکمہ پولیس کے لئے گراں قدرخدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
طاہر اکرام کو ان کی رہائش گاہ کینال گارڈن نزد بحریہ ٹائون میں ہارٹ اٹیک ہوا اورگھر سے ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں انتقال کر گئے۔



