سابقہ چیف جسٹس گلزار احمد کے احکامات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رد کر ڈالے

سابقہ چیف جسٹس گلزار احمد کے احکامات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رد کر ڈالے

کراچی ( رپورٹ: فرقان فاروقی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر طاقتور سیاسی مافیا کا راج, کرپٹ عناصر نے بازی پلٹی ہوئی ہے ایک سال قبل سپریم کورٹ کے سابق دبنگ چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نے حکومت سندھ کے چیف ایکزیکٹیو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے شہر کی خوبصورتی ماحول و انفراء اسٹریکچر کی تباہی و۔بربادی کا زمہ دار غیرقانونی تعمیرات و تعمیراتی مافیا کوقرار دیتے ہوئے فوری طور پر ایکشن اور اس مافیا کو ” نکیل ” ڈالنے کے احکامات جاری کئے تھے مزکورہ حکم نامے احکامات و فیصلے کے فوری بعد وزیر اعلی سندھ نے ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جسکے چیف ایکزیکٹیو و نگراں خود وزیر اعلی سندھ تھے جبکہ مزکورہ کمیٹی میں چیف سکریٹری سندھ کمشنر کراچی سمیت 6 ضلعوں کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز و متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی غیرقانونی تعمیرات و تعمیراتی مافیا کے خلاف سخت ترین کاروائی کیلے فری ھینڈ و گرین سگنل جاری کرتے ہوئے پابند کیا تھا کہ کسی بھی علاقے میں غیرقانونی تعمیرات ہوئیں یا کی گئیں تو اسکا زمہ دار متعلقہ ڈپٹی و اسسٹنٹ کمشنر ہوگا متعلقہ احکام فیصلے کے بعد محض ایک تا تین ماہ تک متعلقہ ڈپٹی و اسسٹنٹ کمشنرز نے ” پھرتیاں دکھائیں اسکے بعد پھر وہی کرپٹ مافیا کے رنگ نمایاں ہوگئے وزیر اعلی سمیت سب رنگ گئے اور اج بھی شہر کے تقریبا تمام ڈسٹرکٹس میں غیرقانونی تعمیرات و تعمیراتی مافیا بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مبینہ راشی و کرپٹ۔افسران و اہلکاروں کی سرپرستی جاری ہے کون ہے جو (ایس بی سی اے ) کے کرپٹ افسران کی پشت پناہی کر رہا ہیں کیوں ہمارے قاںون نافذ کرنیوالے ادارے بے بس نظر اتے ہیں،مختلف۔سیاسی سماجی مزہبی۔جماعتوں و شخصیات۔نے سپریم کورٹ وزیر اعلی سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات۔سندھ سمیت تمام تحقیقاتی۔اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں