یونان کی سرحد پر19 تارکین وطن کی ہلاکت، یورپی یونین نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

یونان کی سرحد پر19 تارکین وطن کی ہلاکت
یورپی یونین نے یونان کی سرحد پر انیس غیر قانونی تارکین وطن کی سردی کے باعث جمنے سے اموات پر شدید تشویش کا اظہار کر دیا ،اقوام متحدہ سے معاملے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

یورپی یونین کے وزرائے انصاف اور داخلہ کے کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یورپی یونین کے داخلہ امور کمیشن کی رکن نے کہا غیر قانونی مہاجرین کی سردی سے ٹھٹھر کر ہونے والی اموات ایک خوفناک واقعہ ہے ،یورپی یونین کے پاس واقعے سے متعلق فی الحال بہت کم معلومات ہیں۔

یہ بات نہایت قابل افسوس ہے کہ تارکین وطن یورپی یونین میں داخل ہونے کی کوشش میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یورپی یونین کے قوانین پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنی چاہیے اور بے قاعدہ آمد کو روکنا چاہیے لیکن ہمیں یہ بھی اپنی اقدار کے مطابق کرنا چاہیے، سیاسی پناہ کے حق کا تحفظ انتہائی ضروری ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet