سرسید یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے رسی کشی کا نمائشی میچ
ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ کی میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت
سرسید یونیورسٹی کھیلوں کے فروغ کیلئے نمایاں کام کر رہی ہے، رحمت اللہ شیخ
یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد اچھا اقدام ہے، رحمت اللہ شیخ
کشمیر اور کشمیری عوام سے ہمارا روح اور جان کا رشتہ ہے، رحمت اللہ شیخ
مظالم کشمیریوں کو حق خودارادیت سے نہیں روک سکتے، رحمت اللہ شیخ

کراچی(پ ر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ سرسید یونیورسٹی کھیلوں کے فروغ کیلئے نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے رسہ کشی کا مقابلہ کشمیریوں کے حقوق کی جدوجہد کی نشاندہی کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرسید یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے رسہ کشی کے نمائشی میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ کشمیر اور کشمیری عوام سے روح اور جان کا رشتہ ہے اسی لئے کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، بھارت جتنے بھی مظالم کرلے کشمیریوں کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار ہونے سے نہیں روک سکتا،ہماری نوجوان نسل کو کشمیری عوام سے سبق سیکھنا چاہیئے جو مختلف صعوبتیں برداشت کرنےکے باوجود اپنے مقصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور یہ ہی جذبہ انہیں تیزی سے اپنی منزل کی جانب لے جارہا ہے،انہوں نے سرسید یونیورسٹی کی انتظامیہ کو سراہتے ہوکہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے صحت مندانہ سرگرمی کا انعقاد اچھا اقدام ہے، اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار کموڈور (ر)سید سرفراز علی اور ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار نے بھی خطاب کیا اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، رسی کشی کا نمائشی میچ سرسید یونیورسٹی اور کراچی کی رسہ کشی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو سرسید یونیورسٹی کی ٹیم نے جیتا، جیتنے والی ٹیم میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نے انعامات تقسیم کئے جبکہ وائس چانسلر سرسید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین ودیگر نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کو یادگاری شیلڈ پیش کی.



