
ملکہ برطانیہ نے اپنا جانشین مقرر کر دیا،بیٹے پرنس چارلس بادشاہ جبکہ ان کی اہلیہ کمیلا پارکر ملکہ برطانیہ ہوں گی، کوئین الزبتھ سات دہائیوں تک برطانوی تخت پر براجمان رہنے والی پہلی شاہی شخصیت بن گئیں۔
اپنے پیغام میں ملکہ برطانیہ نے کہا کہ خواہش ہے کہ پرنس چارلس کنگ بنے تو ڈچز آف کارنوال ’’کوئین کنسورٹ‘‘ بنیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ توقع ظاہر کی کہ عوام چارلس اور کمیلا کا بھی ساتھ دیتے رہیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کےاعلان نے برطانیہ میں اگلی نسل کو تخت سونپے جانے سے متعلق غیریقینی صورتحال ختم کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کوئین کنسورٹ سے مراد بادشاہ کی شریک حیات ہے تاہم اب ڈچز آف کارنوال کے کوئین بننے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔



