قصوروار بلدیہ عظمیٰ کراچی،بدنام بلدیہ شرقی

قصوروار بلدیہ عظمیٰ کراچی،بدنام بلدیہ شرقی

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ شرقی، پیڈسٹرین برج پینل اور مرکزی شاہراہوں پر لگے ایڈورٹائزمنٹ کا بلدیہ شرقی یا کسی ضلعی بلدیات سے تعلق نہیں ہے لیکن تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائ اسمبلی محمد علی عزیز نے ایک خط بلدیہ شرقی کے ایڈمنسٹریٹر کو روانہ کیا ہے جس میں خصوصی طور پر زکر کیا گیا ہے کہ پبلک پراپرٹیز اور پیڈسٹرین برج پینل لگائے گئے ہیں غالبا جن پبلک پراپرٹیز پر ایسے ایڈورٹائزمنٹ لگائے گئے ہیں وہ ضلعی بلدیات یا بلدیہ شرقی کی ذمہ داری میں نہیں آتے خاص طور پر پیڈسٹرین برج پینل کا تعلق بلدیہ شرقی یا کسی بھی ضلعی بلدیہ سے نہیں ہے یہ معاملات اسوقت براہ راست بلدیہ عظمی کراچی دیکھ رہی ہے لیکن رکن صوبائ اسمبلی نے خط میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کو مخاطب کرتے ہوئے اشتہارات ہٹانے کا کہا ہے جو کہ سراسر غلط ہے حال میں ہی ڈائریکٹر اشتہارات بلدیہ شرقی حماد خان نے دو مرتبہ ایڈورٹائزر کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایسے تمام ایڈورٹائزمنٹ ازخود ہٹالیں جو کہ عوامی جان ومال کے لئے خطرناک ہوسکتے ہیں جس کی بنیادی اور اہم وجہ یہ تھی کہ ضلع شرقی میں کسی بھی جان ومال کا نقصان نہ ہو ورنہ یہ ذمہ داری ان کی صرف ان اشتہارات تک بنتی تھی جو ان کے دائرہ کار میں آتے ہیں، رکن صوبائ اسمبلی محمد علی عزیز نے بہت اہم معاملہ اٹھایا ہے جس کا سد باب ہونا بہت ضروری ہے لیکن اس کیلئے انہوں نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ براہ راست دائرہ کار سے باہر ہے لہذا بہتر طریقہ یہ ہی ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کو خط لکھا جائے کیونکہ زیادہ تر اشتہاری مواد بالخصوص پیڈسٹرین برج پینل ان کا دائرہ اختیار ہیں اور اگر کوئ اشتہاری مواد ان کے دائرہ کار میں نہیں آتا وہ بلادریغ ذمہ دار کو خط روانہ کر دیتے ہیں جو درست راستہ ہے لیکن ضلعی بلدیات براہ راست کے ایم سی کے معاملات میں ہاتھ ڈالنے سے گریز کرتے ہیں.کیونکہ بلدیہ عظمیٰ کا اپنا ایڈورٹائزمنٹ کا ڈومین ہیں اس میں مداخلت کسی صورت ڈی ایم سی نہیں کر سکتی،سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر اور ان کر کرپٹ ٹیم نے جس طرح بلدیہ شرقی کو نقصانات سے دوچار کیا ہیں اس وقت پی ٹی ائی کے صوبائی رکن ارام فرما رہے تھے ذرائع کے مطابق پی ٹی ائی کے کچھ لوگوں کے مفادات کی نگرانی بلدیہ شرقی کے کچھ کرپٹ عناصر کیا کرتے تھے ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ اور نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ حماد خان کی تعیناتی کے بعد سے بلدیہ شرقی سے غیر قانونی سائٹس،اسٹیمر اور پول سائن کی بھر مار کو ختم کر دیا گیا ہیں ایسے میں کسی سیاسی جماعت کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کو خط لکھنا ایک انہونی سی بات ہیں،جب کے کورٹ کے آڈر کے مطابق پیڈسٹرین برج بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زمرے میں اتے ہیں

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں