سندھ کے بلدیاتی ادارے نئے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کے مطابق بجٹ فراہم کریں، سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ

سندھ کے بلدیاتی ادارے نئے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کے مطابق بجٹ فراہم کریں، سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)سندھ کے بلدیاتی اداروں کو2021-22 کامنظور شدہ بجٹ فراہم کرنے کی ہدایت سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کی جانب سے کی گئ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بجٹ سیکشن افسر /ایڈمن افسر بجٹ ایس ایل جی بی کے منظور شدہ بجٹ کے تحت جمع کروایا جائے جس میں بلدیاتی اداروں کو ایس سی یوجی اور نان ایس سی یوجی افسران وملازمین کی تفصیلات فراہم کی جائیں اہم نقطعہ یہ ہے کہ سندھ کے بلدیاتی اداروں کو کہا گیا ہے کہ بجٹ جاری شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کے مطابق ہونا ضروری ہے جبکہ جو شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ جاری کیا گیا ہے اس پر اعتراضات کے ساتھ عدالت میں پٹیشن بھی دائر کی جاچکی ہے جس پر فیصلہ آنا ابھی باقی ہے عدلیہ کے فیصلے کا انتظار کئے بغیر سندھ کے بلدیاتی اداروں سے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کے مطابق بجٹ کا طلب کیا جانا مناسب نہیں دکھائ دے رہا ہے جبکہ جو لیٹر بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو جاری کیا گیا ہے اس میں انہیں پابند کیا گیا ہے کہ وہ تین یوم میں ڈائریکٹر تھری کو بجٹ جمع کروائیں .

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں