بلدیاتی اداروں کو کام کرنے کیلئے فری ہینڈ دینے سے گریز کیا جارہا ہے

بلدیاتی اداروں کو کام کرنے کیلئے فری ہینڈ دینے سے گریز کیا جارہا ہے

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)کراچی سمیت سندھ کے بلدیاتی اداروں کی جانب سے شکایات کی جارہی ہیں کہ انہیں بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ آئے دن لوکل گورئمنٹ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو کسی نہ کسی لحاظ سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، بلدیاتی ادارے ایمرجنسی بنیاد پر بلدیاتی خدمات سر انجام دینے کیلئے کوٹیشنز کی مدد سے کام کرلیا کرتے تھے مگر انہیں کوٹیشنز کرکے بلدیاتی خدمات سے روک دیا گیا ہے جس سے بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں تعطل آگیا ہے، بلدیاتی اداروں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ انہیں ایمرجنسی بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے کوٹیشنز کرنے کی اجازت ملنی چاہیئے کیونکہ اس وقت بلدیاتی اداروں میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے عوام کا بھی شدید دباؤ ہے ٹینڈرز کے ذریعے خدمات کی فراہمی کی جاسکتی ہیں لیکن فوری نوعیت کی بلدیاتی خدمات کیلئے کوٹیشنز کے ذریعے ہی خدمات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں