ظلم وبربریت سے کشمیریوں کو دبایا نہیں جاسکتا،پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، جاوید الرحمن کلوڑ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی

ظلم وبربریت سے کشمیریوں کو دبایا نہیں جاسکتا،پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، جاوید الرحمن کلوڑ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی

ایڈمنسڑیٹر کورنگی جاوید رحمن کلورڑ نے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، پاکستان کسی بھی صورتحال میں کشمیری بھائیوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا، کشمیریوں سے محبت ہماری رگوں میں لہو کی طرح دوڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی نے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا رکھا ہے، پاکستان دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتا رہے گا۔
انکا کہنا تھا کہ کشمیر میں آواز حریت بلند کرنے والے نہتے کشمیریوں پر ظلم و استبدادکے جو پہاڑ توڑے جارہے ہیں جس پر عالمی ضمیر کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی معنی خیز ہے
بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر کشمیریوں کو ان کے جائز حق سے محروم نہیں رکھ سکتا،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سفاکانہ مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتے،حریت کے نڈر، باہمت اور بے خوف متوالے آٹھ لاکھ بھارتی فوج کو نکیل ڈال کرناکوں چنے چبوا رہے ہیں،آزادی کشمیر کا مقدر ہے اور انشاء اللہ بہت جلد کشمیر آزاد حیثیت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوگا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں