بلدیہ شرقی،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی یوم یکجہتی کشمیر واک میں شرکت

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی یوم یکجہتی کشمیر واک میں شرکت

واک کا انعقاد پیپلز چورنگی سے مزار قائد تک کیا گیا

واک میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی ودیگر کی شرکت

کشمیر ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے اس سے کوئ ہمیں جدا نہیں کرسکتا، وزیر بلدیات سندھ

کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، ناصر حسین شاہ

ظلم وبربریت سے کشمیریوں کو دبایا نہیں جاسکتا، ناصر حسین شاہ

کراچی(پ ر)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پیپلز چورنگی سے مزار قائد تک ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کی واک میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈای امتیاز بھٹو، ڈائریکٹر ایجوکیشن شیرعلی ودیگر نے شرکت کی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اکٹھے ہیں،

کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، ہمارے دل کشمیر کیلئے دھڑکتے ہیں،کوئ بھی ہمیں کشمیر سے جدا نہیں کرسکتا، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی پارٹیاں کشمیر کے ساتھ ہیں اور انکی خواہش ہے کہ کشمیر عوام کو جلد ازجلد آزادی میسر ہو، بھارت ظلم وبربریت کے ذریعے کشمیریوں کو دبا نہیں سکتا،مودی سرکار جتنا بھی ظلم کرلے کشمیر آزاد ہو کر رہے گا،کشمیری بھائیوں وبہنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو جبروستم کے باوجود وہاں پاکستان کا نعرہ لگاتے اور پاکستانی پرچم بلند کرتے ہیں، ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی کشمیریوں کو ان کی جدوجہد میں کامیابی عطا فرمائے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے اس موقع پر کہا کہ مجھ سمیت ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ کشمیر جو کہ پاکستان کا حصہ ہے جلدازجلد پاکستان کا حصہ بنے آج ہم اسی لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ اس واک کے ذریعے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے ساتھ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری نہ کل تنہا تھے اور نہ ہی آج تنہا ہیں ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہے، اس موقع پر شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلک شگاف نعروں سے دلوں کو گرمایا بعد ازاں محکمہ تعلیم ڈی ایم سی ایسٹ کی جانب سے مزار قائد پر کشمیری بھائیوں، بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹیبلوز، تقاریر اور نغمات پیش کرکے شرکاء کے دلوں کو گرمایا.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں