متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کا چیئرمین واٹر بورڈ کو قانونی نوٹس

متحدہ ورکرز فرنٹ CBA سب ڈویژن اورنگی انچارج سلیم جوائنٹ انچارج شاہد رضا کاشف بھائی اور زمہ داران نے CBA کے زمہ داران کو مورخہ 3 فروری بروز بدھ کو ایک استقبالیہ دیا

3 فروری بروز بدھ ڈسٹرکٹ ویسٹ سب ڈویژن اورنگی ٹاؤن میں متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے ذمہ داران کارکنان ہمدرد سپوٹروں نے استقبالیہ میں شرکت کی

اجلاس کی کمپیئرنگ کے فرائض سی بی اے ممبر شاہد جمال  نے ادا کیا پروگرام کا آغاز اللہ تعالی کے بابرکت نام سے کیا تلاوت قرآن پاک اورنگی ٹاؤن سب ڈویژن کے جوائنٹ وائس چیئرمین شاہد رضا  نے کی مسیحی دعا کے لیے اقلیتی امور کمیٹی کی ممبر بوٹا فرانسیس نے کی سب ڈویژن اورنگی ٹاؤن کے انچارج چیئرمین سلیم شاہ  نے استقبالیہ کلمات سے متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے ذمہ داران کی آمد کا شکریہ ادا کیا

سینئر نائب صدر جیمس یوسف  نے سی بی اے کی کارکردگی سامنے پیش کی

 جنرل سیکرٹری وسیم ابراہیم  نے چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے ملازمین کو آگاہ کیا اور پیش کردہ چارٹر کے چند مطالبات سامنے رکھیں

صدر ندیم یوسف  نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم چیلنج ہونے کے بعد برساتی مینڈک اپنے بلو سے نکل آئے ہیں جن کے پاس ملازمین کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے سوائے سی بی اے کو تنقید کا نشانہ بنانا کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے جبکہ متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے ہر وقت ملازمین کے درمیان موجود رہی ہے

چیئرمین متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے ارشاد خان  نے کہا کے ہمیں پتا ہے کہ انتظامیہ ملازمین کے پیسوں کو اپنے باپ کا مال سمجھ لیا ہے اس لیے اب ہم نے قانونی جنگ لڑنے کا ارادہ کر لیا ہے جس کا آج پہلا نوٹس ایم ڈی واٹر بورڈ DMD فنانس کو آج پہنچ جائے گا ملازمین کی تین ارب روپے سے زیادہ کی بقایاجات انتظامیہ پر ہے اور انشاءاللہ بہت جلد ملازمین کو خوشخبری دیں گے اس موقع پر سب ڈویژن اورنگی ٹاؤن کے مختلف یونین سے تعلق رکھنے والے افراد نے متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی آے میں شمولیت کا اعلان کیا شمولیت کرنے والوں کو دل گہرائیوں خوش آمدید کہتے ہے اور انہے پھول پہنائے ۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں