ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کا قیام حتمی شکل میں داخل
سیکریٹری لوکل گورئمنٹ نجم شاہ نے چار اضلاع کے گزٹ نوٹیفیکیشنز میں تصحیح کر دی

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) 2 فروری کے سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد دو نوٹیفیکیشنز کا اجراء کیا گیا ہے، ضلع شرقی، غربی،ملیر اور کیماڑی میں بننے والے ٹاؤنز کے نوٹیفیکیشنز میں ہونے والی غلطیوں کے تصحیحی نوٹیفیکیشنز جاری کئے گئے ہیں جس کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے لہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کا قیام یقینی ہے،ٹاؤنز کے قیام کے حوالے
سے سیاسی جماعتیں بھی متفق ہیں اور یہ وہ واحد نقطعہ ہے جس پر کسی جانب سے اختلاف نہیں کیا گیا ہے ماسوائے اس بات کے کچھ ٹاؤنز کا قیام سیاسی اثرورسوخ کی بنیاد پر کیا گیا ہے لیکن اس بات پر بھی اس نوعیت کے احتجاج نہیں کئے گئے جس نوعیت کے احتجاج بلدیاتی نمائندگان کے اختیارات پر کئے گئے تھے ٹاؤن کے حوالے سے جو اعتراض سامنے آیا ہے اس میں ٹاؤن کی حدود پر سوال اٹھائے گئے ہیں جس پر کسی حدتک گزٹ نوٹیفیکیشن میں ہونے والی غلطیوں کے حوالے سے محکمہ بلدیات نے تصیحی نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جوکہ ضلعی بلدیات ایسٹ، ویسٹ، کیماڑی اور ملیر سے متعلق ہے بقایا تین ضلعی بلدیات کے بارے میں کسی قسم کی تصحیح سامنے نہیں آئ ہے،نوٹیفیکیشنز میں ٹاؤن کے گزٹ نوٹیفیکیشنز میں ہونے والی غلطیاں درست کی گئ ہیں، ٹاؤن کی حدود بندی میں موجود غلطیوں کو ابھی بھی درست نہیں کیا گیا ہے جوٹاؤن میں یوسیز میں ردوبدل کر کےدرست کی جاسکتی ہیں تصحیحی نوٹیفیکیشن میں سب ڈویژن کے حوالے سے بھی ذکر ہےممکنہ طور پر سب ڈویژن کا ذکر آبادیاتی حدود بندی کے لحاظ سے ہے جس میں بعض ٹاؤنز مکمل سب ڈویژن اور بعض ٹاؤنز میں جزوی طور پر سب ڈویژن شامل ہیں یاد رہے کہ بلدیاتی ترمیمی بل میں شہری آبادیوں میں ٹاؤن کی آبادی کی حد ساڑھے سات لاکھ نفوس رکھی گئ ہے.



