لوکل گورئمنٹ ایکٹ کے تحت اختیارات کھڈے لائین لگا دئیے گئے

سندھ لوکل گورئمنٹ ایکٹ کے تحت اختیارات کھڈے لائین لگا دئیے گئے

بلدیہ عظمی کراچی میں سول ڈیفینس کا محکمہ تاحال قائم نہ کیا جاسکا

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ عظمی کراچی نے بلدیاتی ایکٹ کے تحت دئیے گئے لازمی اختیارات کو کھڈے لائین لگا دیا ہے، سندھ لوکل گورئمنٹ ایکٹ کے تحت سول ڈیفینس کا محکمہ قائم کر کے اسے فعال رکھنا بلدیہ عظمی کراچی کی لازمی ذمہ داری میں شامل ہے جبکہ نظام قائم ہوئے نو سال کے بعد بھی سول ڈیفینس کا محکمہ قائم نہیں کیا جاسکا ہے جبکہ ترمیمی بلدیاتی بل میں بھی یہ شق اپنی جگہ برقرار ہے بلدیہ عظمی کراچی میں تاحال اس سلسلے میں اقدامات ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں، کراچی میں بڑھتے مسائل کو کنٹرول کرنے کیلئے سول ڈیفینس کی اہمیت بڑھ گئ ہے ماضی میں اس محکمے کی مدد سے سول ڈیفینس ٹریننگ کا انعقاد کر کے شہریوں کو انسانی جان بچانے کے حوالے سے ٹریننگ دی جاتی تھی اور شہری یہ ٹریننگ حاصل کر کے معاشرے میں کارآمد شہری کا کردار ادا کرتے نظر آتے تھے اب جبکہ شہر میں کئ نوعیت کی بیماریاں موجود ہیں اسکے بارے میں آگہی اور بچاؤ کے حوالے سے سول ڈیفینس کی ضرورت ہے تو بلدیہ عظمی اپنے اس لازمی کام سے اجتناب برتے ہوئے ہے اگر فوری طور پر سول ڈیفینس کا محکمہ قائم کر دیا جائے تو کراچی کی این جی اوز کی خدمات حاصل کر کے اسے بہترین طریقے سے متحرک رکھا جا سکتا ہے، اسطرح بلدیہ عظمی کراچی مذکورہ محکمہ قائم کر کے اضافی خرچے سے بھی محفوظ رہے گی،ماضی کی بلدیہ عظمی کراچی میں بھی یہ محکمہ فعال کردار ادا کر چکا ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں