عسکری پارک بلدیہ عظمی کراچی کی تحویل میں آگیا
ایموزمنٹ پارک، تفریحی پارکوں میں اہمیت کا حامل ہے

کراچی،سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دئیے گئے احکامات کے بعد عسکری امیوزمنٹ پارک کا کنٹرول بلدیہ عظمی کراچی نے سنبھال لیا ہے, شہری حکومت کے ابتدائ دور میں پرانی سبزی منڈی کو ختم کرنے کے ساتھ تجاوزات کے بڑے پیمانے پر خاتمے اور اس امکان کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کہ زمین خالی دیکھکر قابضین اس زمین کو ہتھیانے میں کامیاب نہ ہو جائیں زمین کو ننانوے سال کی لیز پر نجی شعبے کے حوالے کی گئ تھی جسے بعد میں عسکری امیوزمنٹ پارک میں تبدیل کر دیا گیا تھا لیکن پارک میں امیوزمنٹ کے جو لوازمات فراہم کئے گئے تھے ان کی فیسز اتنی زیادہ تھیں کہ غریب آدمی یہاں آنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا تھا اس صورتحال میں سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ صادر کرتے ہوئے اسے دوبارہ بلدیہ عظمی کراچی کو واپس دینے کے احکامات جاری کئے، کراچی کا یہ واحد امیوزمنٹ پارک ہے جو 17 ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل ہے اور اب بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام آنے کے بعد امید کی جاسکتی ہے کہ عوام کو سستی تفریح مہیا ہونے کے ساتھ پارک کا خیال بھی رکھے گی.



