
متحدہ عرب امارات نے ملکی سرحدوں میں داخل ہونے والے تین ڈرونز مارگرانےکا دعویٰ کیا ہے۔
اماراتی وزارت دفاع کے مطابق ملکی فضائی حدود میں داخل ہونے والے تین ڈرونز کو آبادی سے دور ویرانے میں روک کر تباہ کر دیا گیاہے۔
اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ، ریاست کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یمن اور سعودی اتحاد کے درمیان کشیدگی کی حالیہ لہر کے تین ہفتوں میں یہ چوتھا واقعہ ہے۔
امارات کو ممکنہ حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے امریکا نے یو اے ای گائیڈڈ میزائل بردار جنگی جہاز اور جدید ترین لڑاکا طیارے امارات میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔



