ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقیرحمت اللہ شیخ نے محکمہ جات کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی

2 فروری سے تیز ہواؤں کی محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نے محکمہ جات کو الرٹ رہنے کی ہدایات

ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ حماد خان نے ایڈورٹائزر کو متنبہ کر دیا

کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور میونسپل کمشنر فہیم خان نے محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز ہواؤں کے چلنے کی پیشن گوئی کے بعد محکمہ پارکس سمیت دیگر محکمہ جات کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور محکمہ جات کو کہا گیا ہے کہ وہ تیز ہوائیں چلنے کی صورت میں خود اپنے عملے کے ساتھ موجود رہیں، ڈائریکٹر اشتہارات حماد خان نے مذکورہ ہدایات کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر ایڈورٹائزر کو متنبہ کرنے کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے اشتہاری مواد کو ازخود ہٹالیں تاکہ ینقصان کا کوئ اندیشہ باقی نہ رہے؛ بصورت دیگر کوئ ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو اس کا ذمہ دار متعلقہ ایڈورٹائزر ہوگا .

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں