بلدیہ شرقی, وفات شدہ ملازم کے کوٹے پر بھرتی ملازم تنخواہوں کیلئے در بدر بھٹکنے پر مجبور

وفات شدہ ملازم کے کوٹے پر بھرتی ملازم تنخواہوں کیلئے در بدر بھٹکنے پر مجبور

ڈپٹی ڈائریکٹر اور کلرک نے واجبات کی ادائیگی سے محروم کر دیا

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ شرقی محکمہ تعلیم کے وفات شدہ ملازم کی جگہ ونود کھنہ نامی ملازم واجبات کی ادائیگی کے لئے در بدر بھٹکنے پر مجبور بنا دیا گیا ہے ان کی جانب سے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کو ایک درخواست لکھی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں بھرتی ہوئے چار ماہ گزر گئےہیں لیکن انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاسکی ہے مجھ سے کلرک عمران نے 42000 روپے لاگت کا چیک بنوایا اور پیسے نکلوا کر رفو چکر ہوگیا اور دھمکی دی ہے کہ اس کی اطلاع کسی کو دی تو ونود کھنہ کی نوکری ختم کروا دی جائے گی ونود کھنہ نے کہا ہے کہ وہ گھر کے واحد کفیل ہیں لہذا انہیں واجبات واپس دلوانے میں میونسپل کمشنر اپنا کردار ادا کریں اور ملوثین کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں تاکہ آئندہ کسی اور کے ساتھ ایسی بدسلوکی اور فراڈ نہ کیا جاسکے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں