سندھ کے بلدیاتی افسران پوسٹوں پر موجود نہ ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں لے اڑے

سندھ کے بلدیاتی افسران پوسٹوں پر موجود نہ ہونے کے باوجود سرکاری گاڑیاں لے اڑے

20 افسران میں کراچی کے بلدیاتی اداروں کے 4 افسران بھی شامل

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) 20 بلدیاتی افسران کو سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کی جانب سے فائنل نوٹس کا اجراء کر دیا گیا ہے ان افسران میں وہ افسران شامل ہیں جو اب اس
پوسٹ پر موجود ہی نہیں ہیں جن پوسٹوں پر انہیں گاڑیاں الاٹ کی گئیں تھیں لیکن انہوں نے گاڑیاں واپس کرنے کے بجائے تاحال گاڑیاں اپنے قبضے میں رکھی ہوئ ہیں، سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ نے ایسے افسران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ فائنل نوٹس کے طور پر فی الفور سرکاریاں گاڑیاں واپس کردیں اور اگر انہوں نے گاڑیاں واپس نہ کیں تو ان کیخلاف ضروری قانونی کاروائ عمل میں لائ جائے گی ان 20 افسران میں کراچی کی بلدیہ شرقی، کورنگی، غربی اور کیماڑی کے افسران بھی شامل ہیں جو اسوقت حقیقی طور پر موجود ہی نہیں کراچی کے ان افسران میں بلدیہ کیماڑی کے سابق میونسپل کمشنر آفاق سعید، بلدیہ غربی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالغفار جتوئی، بلدیہ کورنگی کے وقاص علی سومرو اور بلدیہ شرقی کے ٹیکسیشن افسر وقاص بیگ شامل ہیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں