کے ایم سی کو سیاسی اکھاڑہ نہیں بننے دیں گے۔ سجن یونین

کے ایم سی کو سیاسی اکھاڑہ نہیں بننے دیں گے۔ سجن یونین کی تنظیم سازی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ تمام محکموں میں یونٹس فعال کیے جارہے ہیں۔ افسران سیاسی عمل کا حصہ بننے سے دور رہیں۔ بصورت دیگر ملازمین کے عتاب کا نشانہ بننے کیلئے تیار رہیں۔ او پی ایس افسران کو فوری طور پرہٹایا جائے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کو سیاسی اکھاڑہ بنایا جارہا ہے۔ صوبے کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نے ملازمین کو فٹ بال بنانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ ملازمین کو سیاسی عمل کا حصہ بناکر ایمرجنسی محکموں میں بھی سیاست کی جارہی ہے۔ سجن یونین کے کارکنان نے تنظیم سازی کا عمل شروع کردیا ہے۔ تمام محکموں میں یونٹس کو فعال بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کے ایم سی افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیاسی عمل کا حصہ بننے کے بجائے میرٹ اور اہلیت پر فیصلے کریں بصورت دیگر ملازمین کے عتاب کا نشانہ بننے کیلئے تیار رہیں کیونکہ ماضی میں بھی اسی طرح کے سیاسی عمل کے باعث انہیں نظرانداز کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی میں ایک بیرسٹر کی بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل ہیلتھ سروسز میں گریڈ 19 کے ڈاکٹر عبدالحمید جمانی، گریڈ 20 کے سینئر ڈائریکٹر فنانس پر گریڈ 19 کے اقبال نواز، گریڈ 19 کے ڈائریکٹر میڈیکل کے عہدے پر گریڈ 18 کے ڈاکٹر آصف، گریڈ 19 کے ڈائریکٹر انٹرنل ااڈٹ پر گریڈ 18 کے محمد سہیل، گریڈ 20 کے سینئر ڈائریکٹر کلچر پر گریڈ 19 کے سیف عباس، گریڈ 19 کے عہدے ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ پر گریڈ 18 کی سمیرا حسن، گریڈ 19 سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ پر گریڈ 18 کے امتیاز ابڑو، گریڈ 19 کے سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ پر گریڈ 18 کے امتیاز ابڑو، گریڈ 19 کے سینئر ڈائریکٹر HRM پر گریڈ 18 کے کیپٹن الطاف ساریو عدالتی احکامات کے برخلاف تعینات ہیں جو کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کی ایماءپر تاحال تعینات ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے تاکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے OPS افسران کو ہٹانے اور ادارے کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں