بلدیاتی ترمیمی بل پر جماعت اسلامی اور حکومت سندھ کا اتفاق کن نکات پر تفصیلات سامنے آگئیں
نکات کے تحت سندھ حکومت نے اقدامات کئے تو بلدیاتی ادارے مستحکم ہو جائیں گے
کراچی(رپورٹ:فرقان فاروقی)سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان بلدیاتی ترمیمی بل کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سامنے آگئیں جس پر اتفاق کرنے کے ساتھ حکومت سندھ کی جانب سے یقین دہانی کروائ گئ ہے کہ اس حوالے سے دو ہفتوں میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اس سلسلے میں جن نکات پر اتفاق کیا گیا ہے اس میں محکمہ صحت اور تعلیم بلدیاتی اداروں کو واپس کر دئیے جائیں گے، منتخب مئیر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا چئیرمین ہوگا، بلدیاتی انتخابات کے تیس دن میں صوبائ مالیاتی کمیشن کی تشکیل عمل میں لاکر اس کے اجلاس منعقد کر کے آکٹرائے ضلعی ٹیکس 1999-2000 کے طے شدہ فارمولے کے تحت فراہم کیا جائے گا، یوسیز کو فنڈز کی فراہمی آبادی کی بنیاد پر کی جائے گی، بلدیاتی اداروں کو موٹروہیکل ٹیکس سے معقول حصہ بطور فنڈ فراہم کیا جائے گا، صوبے میں پبلک سیفٹی کمیشن تشکیل دئیے جائیں گے جس کا چئیرمین متعلقہ مئیر /چئیرمین ہوگا،تعمیروترقی، پلاننگ سہولیات کے تمام محکموں سمیت ڈیولپمنٹ اتھارٹیز مئیر / چئیرمین کے ماتحت ہونگی، بلدیاتی نمائندگان کی مدت کی تکمیل سے 90 روز قبل بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا جائے گا، مزید مطالبات جس پر اتفاق کیا گیا اس میں کراچی کیلئے 650 ایم جی ڈی فراہمی آب کے منصوبے کی تکمیل کیلئے سندھ حکومت، وفاق پر زور ڈالے گی تاکہ منصوبے کی تکمیل کے بعد کراچی کو اضافی پانی میسر آسکے، سندھ حکومت حب کینال،کےبی نہر سے 65 ایم جی ڈی پانی کے منصوبے کو جلد مکمل کرے گی، تعلیمی اداروں میں طلباء یونین کی بحالی کیلئے فوری قانون سازی کرے گی، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دلوانے کیلئے سندھ حکومت، بلدیہ عظمی کراچی کو مدد فراہم کرے گی، مذکورہ تمام نکات پر دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا ہے اگر یہ نکات حتمی شکل میں سامنے آتے ہیں اور انہیں قانون کا حصہ بنالیا جاتا ہے تو بلدیاتی ادارے کافی حد تک مستحکم ہو جائیں گے اور دیگر اداروں پر بلدیاتی اداروں کا کنٹرول ہونے سے عوام کے مسائل ون ونڈو آپریشن کے ذریعے حل کروائے جاسکیں گے.
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89