گاڑیوں کےٹیکسز میں اضافے کے نتائج سامنے آنے لگے
پاک سوزوکی کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 34 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)حکومت سندھ کی جانب سے گاڑیوں پر ٹیکسز لگنے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے گاڑیوں پر لگائے جانے والے ٹیکس کے بعد پاک سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 32 ہزار، آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت میں 43 ہزار، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں 38 ہزار، کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں ڈیڑھ لاکھ روپے،کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں ا لاکھ 39 ہزار، کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 26 ہزار، ویگن آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 34 ہزار اور بولان وی ایکس کی قیمت میں 29 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے ابھی ایک کمپنی کی جانب سے ہوشربا قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جانا ابھی بھی باقی ہے جس کے بعد متوسط طبقے کا گاڑیاں خریدنا مشکل ہو جائے گا.



