شہر قائد کی انتظامیہ مہاجر قوم کو مٹانے کے در پر

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے شہر قائد کے مہاجر جوانوں،بچوں،اور خواتین پر تشدد کر کے اپنے آپ کو شہر قائد کا ہمدرد ثابت کرنا چاہتے ہیں لیکن شہر قائد میں رہنے والے غیر مقامی جیالے زرا اس بات کی وضاحت فرمائیں کے ٹنڈوالہ یار میں بھولو خانزادہ کے قتل پر خواتین پر تشدد کیوں کیا گیا؟وہاں تو وزیر اعلی ہاؤس نہیں تھا نا کوئی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم رہائش پذیر تھی اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ ٹنڈوالہ یار نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا،پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر ایک پریس کانفرنس کر کے اپنے آپ کو بری الزمہ قرار دیتے ہیں لیکن شہر قائد میں ایم کیو ایم نے کالے قانون کے خلاف دھرنا دیا گیا تو وڈیروں جاگیراروں کے لاڈلے غیر مقامی انتظامیہ نے خلاف قانون معصوم عوام کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اگر بات کی جائے ایم کیو ایم انتظامیہ کی تو کوئی ایک رہنماء تو ایسا ہوتا جس کو چوٹے لگی ہوتی جس کا خون بہا ہوتا،اس معصوم بچے کی ماں کو کون حساب دیگا؟وزیر اعلی پر لازم ہے کے وہ باہر آئے اور قوم کو بتائے کے ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے پر آپ کی انتظامیہ نے کس کے حکم پر شیلنگ کے ساتھ تشدد کی کاروائی عمل میں لائی گئی؟پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرماتے ہیں کے ایم کیو ایم نے خود ایسے حالات پیدا کیے ہیں، ہم نے ان کو منع کیا تھا لیکن ایم کیو ایم کی انتظامیہ نا مانی،تو اس پر تشدد واقعات میں سارا قصور ایم کیو ایم والوں کا ہیں، جناب سعید غنی صاحب سوال یہ ہے کہ سندھ اسمبلی پر 25دن سے زائد کا جماعت اسلامی کا دھرنا جاری وہ بھی سندھ کی حساس جگہ ہے تو کیا وجہ ہیں کہ آپ نے جماعت اسلامی کے 25دن سے زائد کے دھرنے پر کوئی ایکشن نا لیا گیا، آخر کیوں؟مہاجروں قوم کے چند گھنٹوں کے دھرنے میں شامل نوجوانوں، ماؤں، بہنوں اور بچوں پر تشدد کی وجہ آخر کیوں!

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں