کراچی کو فراہم کردہ پانی میں کلورینیشن نہ ہونے کا انکشاف

کراچی کو فراہم کردہ پانی میں کلورینیشن نہ ہونے کا انکشاف

ماضی میں کلورینیشن نہ ہونے سے نگلیریا کے مریض سامنے آچکے ہیں

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) کراچی کو سپلائ کردہ پانی میں کلورینیشن نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو کہ پانی کو صاف کرنے کا بنیادی جز ہے اور اس کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ باقاعدہ فنڈز مختص کئے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود پانی میں کلورینیشن کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے یاد رہے کہ گزشتہ برسوں میں کئ مرتبہ پانی میں کلورینیشن نہ ہونے کی وجہ سے نگلیریا کے مریض سامنے آچکے ہیں جو اپنی جانیں گنوا چکے ہیں کیونکہ تاحال نگلیریا کا کوئ باقاعدہ علاج دریافت نہیں ہوا ہے اور یہ دماغ کھانے والے امیبا کے نام سے مشہور ہے اور عمومی طور پر ناک کے ذریعے دماغ میں داخل ہوتا ہے خوش آئند امر یہ ہے کہ پانی پینے سے یہ مرض منتقل نہیں ہوتا ہے ورنہ صورتحال یکسر مختلف ہوتی لیکن اس کے خطرناک ہونے سے یکسر انکار نہیں کیا جاسکتا وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے گزارش ہے کہ وہ چئیرمین واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی حیثیت سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو پابند کیا جائے کہ وہ کراچی کو سپلائ کردہ پانی میں کلورینیشن کے عمل کی جانچ پڑتال کریں اور باقاعدگی سے فراہم کردہ پانی میں کلورینیشن کے عمل کیلئے احکامات جاری کریں تاکہ جان لیوا مرض نگلیریا کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے.

کیٹاگری میں : صحت
Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں