پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اپنے لئے خود ہی مشکلات پیدا کرنے لگی

کراچی کے بلدیاتی اداروں میں مخصوص کمیونیٹی کی  اجارہ داری قائم 

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) کراچی میں ان دنوں بلدیاتی ترمیمی بل پر احتجاج اور دھرنوں کا عمل جاری ہے جس میں بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات چھیننے سمیت دیگر باتوں کو خاص طور پر اجاگر کیا جارہا ہے جس کے لوازمات خود سندھ حکومت نے بھی فراہم کر رکھے ہیں کراچی کے بلدیاتی اداروں میں ایسے افسران کو اہم پوسٹوں پرتعینات کیا جارہا ہے جن کا تعلق ایک مخصوص کمیونیٹی سے ہے جبکہ اسی کمیونیٹی کو ایک ضلعی بلدیہ میں نیب کیسز ہونے کے باوجود ایڈمنسٹریٹر لگایا گیا تھا جنہیں بعد ازاں عدالتی احکامات کے پیش نظر مزکورہ پوسٹ سے ہٹا دیا گیا اب بلدیہ ملیر کی اہم پوسٹ پر اسی کمیونیٹی کے افسر کو تعینات کیا گیا ہے جسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ذرائع کے مطابق خود پیپلز پارٹی کے اندرونی حلقے بھی اس عمل سے خائف دکھائ دیتے ہیں اور انہوں نے پارٹی کی قیادت کے سامنے بھی اس بات پر اعتراض کیا ہے جبکہ ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں میں مخصوص کمیونیٹی کے افسران کے تعینات کرنے کی وجہ پیسہ لٹاؤ پالیسی ہے یہ کمیونیٹی پیسہ خرچ کرنے اور پیسہ جمع کرنے میں مہارت رکھتی ہے اس ہی لئے ان کی تعیناتیاں کی جارہی ہیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں