استنبول میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر

استنبول میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج
ترکی کے دارالحکومت استنبول میں شدید برفباری نے نظام زندگی کو مفلوج کر دیا،سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے،فلائٹ آپریشن کو بھی منسوخ کر دیا گیاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق برفانی طوفان کے اثرات بدھ کی شام تک برقرار رہیں گے،گورنر استنبول نے شہریوں سے اپنی گاڑیوں کی چابیاں حکام کے حوالے کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ان کی رہائش اور خوراک کا مکمل بندوبست کرے گی۔

ریسکیو ٹیموں نے برفانی علاقوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن کا بھی آغاز کر دیا ہے سیاحوں بڑی تعداد کی استنبول میں موجودگی کے باعث مساجد کے دروازے بھی کھول دیے گئے ہیں،شہر بھر میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet