
شام میں داعش اور کرد فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ،پانچ روز کے دوران پرتشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد دو سو سے بڑھ گئی۔
شام کے شمالی شہر حسکہ کی غویرن جیل پر داعش کے جنگجوؤں نے دھاوا بول کر سیکڑوں دہشتگردوں کو رہا کرا لیا تھا۔
داعش ارکان جیل میں موجود ہتھیار بھی لے اڑے تھے،اس کے بعد سے کرد فورسز اور داعش ارکان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔



