مڈل کلاس طبقے کا حکومت سندھ سے ظالمانہ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

گاڑیاں رکھنے والے ٹیکس بم سے بچ نہیں پائیں گے

مڈل کلاس طبقے کا حکومت سندھ سے ظالمانہ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

 کراچی: رپورٹ: فرقان فاروقی)سندھ حکومت نے صوبے میں گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہے اس ضمن میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق
ایک ہزار سی سی گاڑی پر ایک لاکھ روپے ٹیکس نافذ کیا گیا ہے، محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن سندھ نے2 ہزار سی سی گاڑیوں پر 2 لاکھ روپے ٹیکس عائد کرنے کے ساتھ 2 ہزار سی سی سے زائد والی گاڑیوں پر 4 لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا ہے، وفاقی حکومت کو مہنگائ کا ذمہ دار قرار دینے والی سندھ حکومت اب خود بھی ایسے کام کرنے میں مصروف ہے جس سے مڈل کلاس طبقہ بھی بری طرح متاثر ہوگا ایک ہزار سی سی کار عموما مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے پاس ہے جو پیٹرول ڈیزل اور گیس کی مہنگائ کا روزانہ بوجھ اٹھانے کے ساتھ اب لاکھوں روپے سندھ حکومت کو ٹیکس کی مد میں بھی دیں گے مڈل کلاس طبقے نے حکومت سندھ کے اس اقدام کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت شہری سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہونے کے بعد سہولیات کی عدم فراہمی کے باوجود ٹیکسز نافذ کر رہی ہے جسے یکسر نظر انداز کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر لگائے گئے ٹیکسز واپس لئے جائیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں