کونسل سروس افسران نے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا،

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی)کونسل سروس افسران نے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، اہم پوسٹوں پر محض ایس سی یوجی سروسز کے افسران کی تعیناتی مسائل کے حل میں معاون ثابت نہیں ہوسکتیں، سندھ حکومت بلا امتیاز افسران کی تعیناتی کرنے کا کئ مرتبہ پرچار کر چکی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اداروں میں افسران اہلیت کی بنیاد پر تعینات کئے جارہے ہیں لیکن کراچی سے کشمور تک بلدیاتی اداروں میں کونسل سروس افسران کو اہم پوسٹوں سے دور کر کے ایسا شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ جاری کیا گیا ہے جس میں انتظامی اعلی پوسٹیں ایس سی یوجی سروسز کے افسران کیلئے مختص ہیں جس سے کونسل سروس افسران میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے اور ان کی جانب سے دلائل پر مبنی ایک پٹیشن تیار کی گئ ہے جس میں کونسل سروس افسران نے وضاحت کے ساتھ دلائل پیش کئے ہیں کہ کس طرح کونسل سروس افسران اپنی متعلقہ کونسل کو بہتری کی جانب گامزن کرسکتے بجائے ایس سی یوجی سروسز افسران کے جو دیگر شہروں، دیہاتوں سے دوسرے شہروں، دیہاتوں میں تعینات کر دئیے جاتے ہیں جنہیں مسائل سمجھنے میں بھی وقت لگتا ہے اور جب تک مسائل ان کے سمجھ میں آتے ہیں ان کا تبادلہ کر دیا جاتا ہے یا وہ اس شہر یا دیہات سے وابستہ نہ ہونے کی وجہ سے مسائل حل کرنے کے بجائے دیگر کاموں میں مصروف ہوجاتے ہیں جبکہ کونسل سروس افسران کا تعلق اسی شہر یا دیہات سے ہونے کی وجہ سے ان کا مسائل سے چشم پوشی اختیار کرنا ناممکن ہوتا ہے، لہذا بلدیاتی اداروں کی انتظامی پوسٹوں پر ایس سی یوجی اور کونسل سروس دونوں تعینات ہونے چاہیئں اس ہی لئے عدلیہ سے رجوع کرنے جارہے ہیں اور امید ہے کہ اس کے فیصلے بہترین ہونگے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں