سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے اعتراف کر لیا گیا

نان ایس سی یوجی سروسز کےجعلی تبادلوں وتقرر نامے جاری ہورہے ہیں

بلدیاتی اداروں کے سربراہان نان ایس سی یوجی سروسز کے جعلی تبادلوں وتقرریوں کے نوٹیفیکشنز پر کاروائی عمل میں لائیں

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ون اعجاز علی شیخ کی جانب سے سندھ کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کے لوگو کے ساتھ نان ایس سی یوجی سروسز کے ملازمین کے تبادلوں وتقرریوں کے جعلی نوٹیفیکیشنز گردش میں ہیں جبکہ نئے ترمیمی بلدیاتی ایکٹ کے بعد سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ نے ایس سی یوجی سروسز کے سوا کسی نان ایس سی یوجی سروسز کے نوٹیفیکیشنز کا اجراء نہیں کیا ہے لہذا نان ایس سی یوجی سروسز کے جو نوٹیفیکیشنز گردش میں ہیں وہ جعلی ہیں بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز اس حوالے سے خاص خیال رکھیں اورنان ایس سی یوجی سروسز کے حوالے سے کوئی بھی سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ کا کسی بھی قسم کا نوٹیفیکیشن لے کر آئے اسے جعلی سمجھا جائے اور جو احکام لے کر آیا ہو اس کے خلاف قانونی وتادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے،یاد رہے ماضی میں سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ نان ایس سی یوجی سروسز کے مختلف احکامات جاری کر چکا ہے جس پر کہا گیا تھا کہ ایس ایل جی بی کا تعلق ایس سی یوجی سروسز سے ہے مگر مختلف نوعیت کے حکمناموں کے جاری رہنے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہا اب ترمیمی بلدیاتی قانون کا سہارا لے کر وہ ہی بات کی گئی ہے جو کہ اس سے قبل بھی ایس ایل جی بی پر لاگو تھی کونسل سروس افسران کے حوالے سے سیکریٹری لوکل گورئمنٹ کے ماتحت سیکشن افسران کام کر رہے ہیں جنہیں عضو معطل بنا کر سندھ لوکل گورئمنٹ بورڈ نے اجارہ داری قائم کر رکھی تھی جس پر سیکشن افسر فائیو نے بھی آواز اٹھائی تھی لیکن ان کی آواز کو دبا دیا گیا تھا، ایس ایل جی بی کے مذکورہ نوٹیفیکیشن کے بعد یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ کونسل سروس ودیگر افسران وملازمین کا ایس ایل جی بی سے کوئ تعلق نہیں ہے ایس ایل جی بی کا اختیار ایس سی یوجی سروسز تک محدود ہے اب نان ایس سی یوجی سروسز کا کوئی بھی حکمنامہ ایس ایل جی بی سے جاری ہوگا اسے جعلی سمجھا جانا چاہئیے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں