کونسل سروس افسران نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں اہم پوسٹوں پر تعیناتیوں کا مطالبہ کردیا

کونسل سروس افسران نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں اہم پوسٹوں پر تعیناتیوں کا مطالبہ کردیا

صرف ایس سی یوجی سروسز افسران بلدیاتی اداروں کے اہل نہیں

کونسل سروس افسران نے ہمیشہ بلدیاتی اداروں میں اہم کردار ادا کیا

کراچی(رپورٹ: فرقان فاروقی) کونسل سروس افسران نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کی اہم پوسٹوں پر تعیناتیوں کا مطالبہ کر دیا، یہ مطالبہ کراچی کی آفیسرز ایسوسی ایشن کو جمع کروایا گیا ہے اور ایسوسی ایشنز سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ عدالتوں سے اس حوالے سے رجوع کریں تاکہ ایس سی یوجی سروسز کے ساتھ کونسل سروس افسران کو بھی اہم پوسٹوں پر تعیناتیاں دی جاسکیں، افسران کا کہنا ہے کہ صرف ایس سی یوجی سروسز افسران بلدیاتی اداروں کے اہل نہیں ہیں بلکہ کونسل سروس افسران بھی بہترین طریقے سے بلدیاتی اداروں کی باگ ڈور سنبھالنے کی اہلیت رکھتے ہیں لیکن انہیں مذموم سازشوں کی وجہ سے دیوار سے لگایا جارہا ہے یہ سلسلہ مزید دراز ہوا تو کونسل سروس افسران کے اہم پوسٹوں پر نہ ہونے سے شہری ودیہی سندھ میں بلدیاتی امور شہروں اور دیہاتوں کو کھنڈر بنادیں گے کونسل سروس افسران کو کراچی سمیت سندھ بھر میں کوئی اہمیت نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے پورے سندھ سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں اور کونسل سروس افسران وملازمین اپنے حق کیلئے مزدور یونینز اور ایسوسی ایشنز کا سہارا لے رہے ہیں اس سے قبل کے یہ آواز جدوجہد میں تبدیل ہو یکساں تقرریوں کے فارمولے کے تحت افسران وملازمین کی تعیناتیاں ہونی چاہیئں کیونکہ ماضی گواہ ہے کہ بلدیاتی اداروں کی ہمیشہ باگ ڈور کونسل سروس افسران وملازمین نے سنبھالی ہے جس کی بدولت شہروں، دیہاتوں نے انفراسٹرکچر کے لحاظ سے ترقیاں عبور کیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں