لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی کراچی ریذیڈنٹس فورم سے ملاقات کے موقع پر گروپ

لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی کراچی ریذیڈنٹس فورم سے ملاقات کے موقع پر گروپ


کراچی, شہر کے بلدیاتی مسائل کا حل با اختیار بلدیاتی ادارے اور آکٹرائے ضلع ٹیکس کی وصولی کا اختیار کے ایم سی کو منتقل کرنے میں مضمر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی کراچی ریذیڈنٹس فورم کے عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر لبرا رہنماؤں نے کہی ۔ لبرا کے سرپرست اعلی شہزاد چغتائی کی قیادت میں لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے کراچی ریزیڈنس فورم کے عہدیدان سے ملاقات کی،بلدیاتی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کی تنظیم لبرا کے وفد میں صدر تنویر سید ، جنرل سیکریٹری عمران علی شاہ ،سیکریٹری مالیات عابد عباسی ،جوائنٹ سیکریٹری سید جنید احمد، نائب صدر جوہر مجید شاہ و دیگر شامل تھے.جبکہ کراچی ریزیڈنس فورم کی جانب سے ملاقات میں صدر بلال مرزا بیگ، نائب صدر منظر عباس ، میڈیا سیکریٹری مطلوب بیگ، طاہر حسین، محمد زبیر افضل ، ممبر گورنگ باڈی اور فورم کی بلدیاتی کمیٹی کے انچارج فاروق افضل، رکن شفیق قریشی، محمد خالد سے تفصیلی ملاقات کی ، 3 گھنٹے طویل اس ملاقات میں شہریوں کو درپیش سنجیدہ و پیچیدہ بلدیاتی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ، لبرا کے سرپرست اعلی و دیگر اراکین نے فورم کی عوامی مسائل پر کی گئی کاوشوں کو سراہا اور انکو نشاندہی کے بعد مثبت نتائج حاصل کرنے کے لئے چند ضروری تجاویز بھی دیں ملاقات کے دوران شہر میں بلدیاتی قانون کے حوالے سے جاری تازہ صورتحال بھی زیر بحث آئی جس پر شرکاء نے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا، لبرا و ریذیڈنس فورم کے وفود نے شہری اداروں کو اختیارات دینے پر زور دیا انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی مسائل کا حل اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے ہی ممکن ہے.اس موقع پر ریذیڈنس فورم کے وفد نے لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی ساتھ آئندہ مسائل کو پریس میڈیا میں اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے مشترکہ جدو جہد پر اتفاق کیاگیا ۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں