عمراکمل بھی باضابطہ طور پر بے وقوفوں کی فہرست میں شامل ہوگئے: رمیز راجہ

 رمیز راجہ
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر رمیز راجہ میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں سزا پانے والے کرکٹر عمر اکمل پر پھٹ پڑے۔

عمر اکمل کی سزا کے حوالے سے رمیز راجہ نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

رمیز راجہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘عمر اکمل اب باضابطہ طور پر بے وقوفوں کی فہرست میں شامل ہوتے ہیں ان پر 3 سال تک پابندی عائد ہوگئی ہے’۔

میز راجہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ کیا ٹیلنٹ کی بربادی ہے! اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں میچ فکسنگ کے خلاف قانون سازی کی جائے تاکہ اس طرح کے بے وقوفوں کی جگہ سلاخوں کے پیچھے ہو ورنہ ایسے واقعات برادشت کرنے کی ہمت مزید بڑھالیں‘۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet