
یمن کی تحریک انصار اللہ نے متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابوظہبی کےایئرپورٹ پر ڈرون سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں فیول سے بھرے تین ٹینکروں کو آگ لگ گئی ، حملے میں تین افراد بھی جان سے گئے جبکہ چھ زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق یمن کے تحریک انصار اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی افواج نے ملک پر ہونے والے فضائی حملوں کے جواب میں متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں تین تین فیول ٹینکرز میں آگ لگی۔
یو اے ای پولیس حکام کے مطابق ابوظبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نئے تعمیراتی ایریا میں بھی ایک مقام پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، دونوں مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔



