سندھ حکومت، ڈیزز کوٹہ پر ملازمت کے حصول کو ممکن بنایا جائے، اور روکاوٹیں ڈالنے والے عناصر سے بازپرس کی جائے،رضوان خان

سندھ حکومت، ڈیزز کوٹہ پر ملازمت کے حصول کو ممکن بنایا جائے، اور روکاوٹیں ڈالنے والے عناصر سے بازپرس کی جائے،رضوان خان

کراچی آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان خان ۔جنرل سیکرٹری ایاز محمد خان سیکرٹری اطلاعات فرحان خان نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ ایڈمنسڑیٹر کراچی مرتضی وہاب سے گذارش کی ہے کہ ایسے تمام ملازمین جو دوران ملازمت وفات پاچکے ہیں ان کے لواحقین میں سے کسی ایک کو نوکری کی فراہمی میں جو لوگ رکاوٹیں ڈالتے ہیں ان سے باز پرس کی جائے کیونکہ حکومت سندھ کی اس سلسلے میں دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کو جلداز جلد نوکری فراہم کرنے کی واضح ہدایات موجود ہیں محکمہ بلدیات اور لوکل گورنمنٹ بورڈ اس سلسلے میں تو بھرپور تعاون کرتے ہیں لیکن جس محکمے میں نوکری کا مسئلہ ہوتا ہے وہاں جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں اس وقت بھی تقریبا تمام ڈی ایم سیز میں دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کی نوکریوں کے حوالے سے کافی معاملات رکاوٹوں کا شکار ہیں۔ اس لئے آپ حضرات سے درخواست ہےکہ اس معاملے پر غور کرکے ان اداروں کو سختی سے پابند کریں کہ وہ جلداز جلد اس مسئلے کو حل کریں تاکہ انکی ملازمتوں کا معاملہ حل ہو سکے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں