کالے بلدیاتی قانون کیخلاف سندھ کی متعصب حکومت کو مزید ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں،عامر خان

پیپلز پارٹی کے وڈیرے سندھ کے عوام پر اس کالے قانون کے زریعے اپنی وڈیرانا سوچھ مسلط کر رہے ہیں، عامر خان

پچھلے14سالوں سے یہ ظالم وڈیرے ہم پر حکومت کر رہے ہیں اب اس کالے قانون کو لاکر شہری سندھ پر بھی قابض ہونا چاہتے ہیں،علی زیدی

پیپلز پارٹی نے 18ویں ترمیم کی خلاف ورزی کی اور پیپلز پارٹی جمہوریت کا نام لیکر جمہوریت کے خلاف کام کر رہی ہے،سردار عبدالرحیم


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے میڈیا نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالے بلدیاتی قانون کیخلاف سندھ کی متعصب حکومت کو مزید ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں اس کے بعد اس احتجاج کا سلسلہ لاڑکانہ سمیت سندھ بھر کے تمام شہروں میں اور کراچی تین تلوار اور بلاول ہاوئس کا گھراؤ کریں گے اور سندھ کی جعلی حکومت سے یہ کالا قانون واپس کر وا کر ہی دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وڈیرے سندھ کے عوام پر اپنی وڈیرانا سوچ مسلط کر رہے ہیں عوام کے حقوق غضب کر رہے ہیں عوام کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں اور سندھ کے ہسپتالوں میں کتے کے کاٹنے تک کی ویکسین موجود نہیں سندھ کے عوام کا سارا مال لوٹ کر یہ متعصب حکومتی وزراء اپنے محلات تعمیر کر رہی ہے۔عامر خان نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر سندھ کے عوام کے مسائل کا حل نہیں نکالا گیا تو ہم اب ان سندھ کے وڈیروں سے اپنا حق چھین کر رہیں گے۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں مافیا کا کردار ادا کر رہی ہے اور اسکا گاڈ فادر اصف زرداری ہے،پیپلز پارٹی نے این ایف سی ایوارڈ میں سب جیالوں کو بھرتی کیا ہوا ہے پچھلے14سالوں سے یہ ظالم وڈیرے ہم پر حکومت کر رہے ہیں اب اس کالے قانون کو لاکر شہری سندھ پر بھی قابض ہونا چاہتے ہیں،

انہوں نے پچھلے دور میں سابق میئر کراچی وسیم اختر چلاتے رہے اختیارات کیلئے لیکن ان ظالم حکمرانوں نے انکو کوئی اختیارات نہیں دئے اب ہم متحد ہ اپوزیشن کے زریعے سندھ کے عوام کے حقوق کیلئے پورا سندھ جام کریں گے۔جی ڈی اے کے سردار عبدالرحیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 18ویں ترمیم کی خلاف ورزی کی اور پیپلز پارٹی جمہوریت کا نام لیکر جمہوریت کے خلاف کام کر رہی ہیں ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ سب کو یکساں اختیارات میسر ہوتے لیکن پیپلز پارٹی سارے اختیارات غضب کرنا چاہتی ہے لیکن ہم سب مل کر ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
٭٭٭٭٭

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں