
چین میں زندگی رواں دواں، کاروبار زندگی معمول پر آ گئے، اسکولوں کی رونقیں بحال ہو گئیں، شنگھائی اور بیجنگ کے تعلیمی ادارے کھل گئے۔ کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں ہائی سکول چھ مئی سے دوبارہ کھلیں گے۔
چین میں زندگی پھر سے مسکرا اٹھی، شنگھائی اور بیجنگ کے اسکولوں کھل گئے، طلبا خوشی خوشی اسکولوں کا رخ کرتے نظر آئے،،شنگھائی میں مڈل اور ہائی سکول کے آخری سال کے طلبا واپس آگئے ہیں تاہم بیجنگ میں صرف ہائی سکول کے سینئر طلبا کو کیمپس میں واپس آنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ یونیورسٹی کے داخلہ امتحان کی تیاری کر سکیں۔ جبکہ کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں ہائی سکول چھ مئی سے دوبارہ کھلیں گے۔۔
چین کی وزارت تعلیم کے مطابق طلبا کا درجہ حرارت ا سکول کے مین گیٹ پر چیک کیا جائے گا اور انھیں ایک خصوصی ایپ پرگرین ہیلتھ کوڈ دکھانا ہوگا جو کسی شخص میں انفیکشن کے خطرے کا پتہ لگا سکتا ہے۔



