سندھ گورنمنٹ کرپشن کی بے تاج بادشاہ ہے ورلڈ بینک کا سارا پیسہ بھی ہڑپ جائےگی

سندھ گورنمنٹ کرپشن کی بے تاج بادشاہ ہے ورلڈ بینک کا سارا پیسہ بھی ہڑپ جائےگی،متحدہ ورکرز فرنٹ    یونین واٹر اینڈ سیوریج بورڈ

کراچی(پریس ریلیز) واٹر اینڈ سیوریج بورڈ متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے انچارج وا چیئرمین اررشاد خان نے اور سی بی اے اراکین نے واٹر بورڈ کو تباہی کے دہانے پر لے جانے کی پر زور مذمت کی

متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے انچارج وا چیئرمین ارشاد خان۔ جوائنٹ انچارج وا صدر ندیم یوسف جوائنٹ انچارج انور حبیب جنرل سیکرٹری وسیم ابراہیم اور دیگر سی بی اے اراکین نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو تباہی کے دہانے پر لے جانے کی پرزور مذمت کی
اور اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ورلڈ بینک کے ماتحت کرکے ملازمین اور بالخصوص کراچی کی عوام کو تباہی کے دہانے پر لے جایا جا رہا ہے

جس طرح سے کہ فور کے منصوبے کے اربوں روپے سندھ گورنمنٹ نے ہڑپ لیے اسی طرح سے سندھ گورنمنٹ جو کہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہے ورلڈ بینک کا سارا پیسہ بھی ہڑپ جائے گی

اور اس کا بوجھ ملازمین اور کراچی کی عوام پر ڈال دیا جائے گا بھاری رقوم کے بل ادا کرکے ان قرضوں کی اقساط واپس کی جائیں گی

اس لیے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے انچارج وا چیئرمین ارشاد خان جوائنٹ انچارج وا صدر ندیم یوسف جوائنٹ انچارج انور حبیب جنرل سیکرٹری وسیم ابراہیم اور دیگر سی بی اے اراکین نے آپ نے ایک مشترکہ بیان میں واٹر بورڈ میں جو ااربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے اس کے ذمہ دار وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر افسران ہیں

جو کہ من پسند ٹھیکیداروں کو ہر ماہ کروڑوں روپے کی پیمنٹ کر رہے ہیں اور ملازمین اپنے فنڈ ۔ پینشن ۔ ایل پی آر اور دیگر واجبات کے لئے دفتروں کے چکر لگا رہے ہیں لہذا متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے کے چیئرمین صدر جنرل سیکرٹری اور دیگر اراکین نے

چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ اور ۔ چیئرمین نیب اور دیگر وفاقی اداروں سے التجا کی ہے کہ واٹر بورڈ میں جو کرپشن کا بازار گرم ہے اس کی اعلیٰ ادارہ تحقیقات کریں اور مجرموں کو کٹہرے میں لے کر آئیں اور واٹر بورڈ کے ملازمین کو ان کرپٹ مافیا سے نجات دلائیں

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں