کراچی،میں گراں فروش بے قابو ہوگئے متعلقہ محکمےمہنگائی مافیا کے خلاف کارروائی میں عملا ناکام ہیں سماجی کارکن عابد شیخ

مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، عابد شیخ

حکومت عام شہری کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات بروئے کار لائے،جنرل سیکریٹری دی میسج فاونڈیشن

کراچی میں گراں فروش بے قابو ہوگئے متعلقہ محکمےمہنگائی مافیا کے خلاف کارروائی میں عملا ناکام ہیں سماجی کارکن عابد شیخ

کراچی، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے غریب تو غریب متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بنیادی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لئے پریشان نظر آتے ہیں. پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے جہاں بیشتر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا وہیں دوسری جانب پے در پے بجلی کے یونٹ پر نرخ بڑھانے سے رہی سہی کسر بھی پوری ہوگئی ہے ان خیالات کا اظہار دی میسج فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری عابد شیخ نے اپنے ایک بیان میں کیا، جاری بیان میں معروف سماجی کارکن و جنرل سیکریٹری عابد شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ غریب آدمی کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لئے فوری اقدامات بروئے کار لائے میگا پولیٹن سٹی کراچی میں مہنگائی کے طوفان نے تباہی مچادی ہے شہری پریشانی سے دوچار ہیں آٹا چاول دالیں چینی صابن یہاں تک کے سبزی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں مقامی حکومتیں اور کمشنر کراچی ٹاسک فورس مہنگائی مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں مہنگائی پہلے ہی اتنی زیادہ ہے اوپر سے عام شہری پر منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں نے ظلم جاری کررکھا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں عابد شیخ کا کہنا تھا کہ اگر یہی صورت حال رہی تو عام آدمی خودکشی کرنے پر مجبور ہوجائے گا ہماری وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی سندھ اور کمشنر کراچی سے اپیل ہے کہ منافع خوروں کے خلاف فی الفور کارورائی عمل میں لائی جائے ساتھ ہی حکومت مہنگائی میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فوری موثر اقدامات کو بروئے کار لائے تاکہ عام شہری سکھ کا سانس لے سکے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں