ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کا میونسپل کمشنر فہیم خان کے ہمراہ افسران سے اجلاس

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کا میونسپل کمشنر فہیم خان کے ہمراہ افسران سے اجلاس

 

کراچی (پ ر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے لحاظ سے ضلع شرقی کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر فہیم خان کے ہمراہ ترقیاتی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ سابقہ روایات جو بھی تھیں اس سے مطلب نہیں اب شفافیت پر مبنی روایات کو آگے بڑھانا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کاموں کے ذریعے ضلع شرقی کے مکینوں کو سہولیات فراہم کر کے ریلیف پہنچایاجائے لہذا افسران اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کر کے عملی کارکردگی کا مظاہرہ کریں جس کے بعد ضلع شرقی میں واضح تبدیلی دکھائ دینی چاہیئے جو ترقیاتی کام سر انجام دئیے جائیں اس میں وسائل اور مختص بجٹ کا خصوصی خیال رکھا جائے، میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی فہیم خان نے اس موقع پر کہا کہ ہر محکمے میں شفافیت لائیں گے، محکمہ جات ضلع شرقی میں بہتری لانے کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں، اجلاس میں اکاؤنٹ افسر نے ہر محکمے کے بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے انہیں اخراجات اور دستیاب بجٹ کے بارے میں آگاہ کیا، سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ، ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس،ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو ایس ای سلمان میمن ایگزیکٹیو انجنئیر اقبال ملاح, محکمہ پارکس کے افسران عبدالغنی شیخ، آغا سمیر،ظفر اقبال، اکاؤنٹ افسر جاوید شیخ ودیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں