
اماراتی حکمرانوں کی جانب سے مقامی اور غیر مُلکی افراد کے ساتھ یکساں محبت و احترام کا سلوک کیا جاتا ہے۔ کورونا کی وبا کی زد میں آئے امارات میں بھی انسانیت کی خدمت کو کبھی فراموش نہیں کیا جاتا ۔
دُبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک نوجوان کی جانب سے دُبئی کے ایک ادارے اور اس کے رضا کار کے لیے شکریئے کا پیغام شیئر کیا ہے۔ یہ پیغام دُبئی انٹرنیشنل سٹی میں مقیم نوجوان تارکِ وطن ڈینورا نے بھیجا ہے جس میں اس نے اپنے 94 سالہ بزرگ والد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کیے جانے پربے حد شکریہ ادا کیا ہے۔
ڈینورانے اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے اماراتی حکام کا شکریہ کرتے ہوئے بتایا تھا ”میرے والد کا آکسیجن کا سلنڈر ختم ہو گیا تھا۔ ان کی خراب صحت کو بھانپتے ہوئے میں دُبئی کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پاس گیا۔ جنہوں نے اپنے ایک رضا کار جمال کو میرے ساتھ روانہ کر دیا۔یہ رضا کار میرے گھر گیا، وہاں سے سلنڈرلے کر واپس آیا اور اسے بھروا کر دوبارہ گھر چھوڑ کر آیا۔
جمال نے میرے گھر پر چیک کیا کہ ہمیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہے۔ دُبئی ہمیں انسانوں کے ساتھ بہترین برتاؤ کرنا سکھاتا ہے، یہاں رہ کر ہم جان لیتے ہیں کہ ایک عظیم قوم کس طرح وجود میں آتی ہے، درحقیقت کسی بحرانی کیفیت ہی کسی قوم کی بلند اخلاقی اقدار کا پتا چلتا ہے۔جمال اور دُبئی کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بہت شکریہ۔ “ ولی عہد کی جانب سے ڈینورا کا یہ ٹویٹ شیئر کرنے کے بعد اس کے ساتھ لکھا گیا تھا۔
”آپ لوگ یہاں غیر مُلکی نہیں ہیں۔ یہ (سرزمین) آپ کا اپنا گھر ہے۔ اور آپ کے والد میرے لیے اپنے والد کی طرح ہیں۔“ ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوک کے اس ٹویٹ نے تمام اماراتی اور تارکین وطن کے دل جیت لیے ہیں اور لوگ ان کی غیر ملکیوں سے محبت اور پیار کے اظہار بھرے اس ٹویٹ کو دھڑا دھڑ شیئر کر رہے ہیں۔
في الامارات كلنا عائلة واحدة
??❤️?
In the UAE, we are one family and no one is a foreigner pic.twitter.com/ahkmUfRr4e— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) April 23, 2020



