زلمے خلیل زاد کا طالبان سے سیز فائرکا مطالبہ، دونوں اطراف سے قیدیوں کی رہائی میں تیزی پر بھی زور

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے طالبان سے رمضان میں سیز فائر کا مطالبہ کر دیا ہے۔

زلمے خلیل زاد نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ رمضان المبارک نے طالبان کو موقع فراہم کیا ہےکہ وہ ملٹری آپریشنز معطل اور تشدد میں کمی کریں، دونوں اطراف سے قیدیوں کی رہائی میں تیزی لائی جائے۔کورونا کی وباء کے بعد قیدیوں کے تبادلے کا عمل فوری نوعیت کا ہے۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ قیدیوں کا تبادلہ امن عمل اور انٹرا افغان مذاکرات میں مددگار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کو ذاتی کی بجائے ملکی مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے ، فریقین مشترکا دشمن کورونا کے خلاف تمام توانائیاں بروئے کار لائیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet