گورنمنٹ آفیسر ز اور گزیٹیڈ آفیسرز کا مل کر کام کرنے پر اتفاق
وفدوزیر اور سیکرٹری تعلیم سے ملاقات میںدرپیش مسائل کا حل نکالے گا’عمر دراز’عبدالطیف مغل

کراچی ،سندھ گورنمنٹ آفیسر ز ایسوسی ایشن کے چار رکنی وفد صدرعمر دراز خان’ مرزا عمیر بیگ’ ذوالفقار علی میمن’ امتیاز علی چاچڑ اور علی نواز سخرانی نے گزیٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن (اسکول ایڈمنسٹریشن کیڈر) کے وفد سے ملاقات کی جس میں عبد الطیف مغل’ حاجی محمد انور’ عبد المجید کیانی اور محمد طاہر شامل تھے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گزیٹیڈ آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالطیف مغل نے سندھ گورنمنٹ آفسیرز ایسوسی ایشن کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ (آفس ایڈ منسٹریشن) میں ایسی تنظیم وقت کی اہم ضرورت تھی اور اس کے قیام سے محکمے کے افسران اور ملازمین میں مثبت سوچ پیدا ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں دونوں تنظیمیں مل کر کام کریں گی اور محکمے میں ہر مثبت تبدیلی کی ہمیشہ حمایت کی جائے گی۔ سندھ گورنمنٹ آفیسرزیسوسی ایشن (آفس ایڈمنسٹریشن) کے صدر عمر دراز خان نے عبد الطیف مغل کے تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کی توثیق کی کہ ہر مثبت کام میں دونوں تنظیمیں ہمیشہ اجتماعی سطح پر کام کریں گی اور دونوںتنظیموں کا اتحاد افسران و ملازمین کے حقوق کے تحفظ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں تنظیموں کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم سمیت دیگر اعلی عہد یداروں سے ملاقات کر کے ان کو ملازمین کی مشکلات سے آگاہ کرنے اور ان کو حل کرنے کی تجاویز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔



