ضلع شرقی کو ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ کی سربراہی میں ماڈل ضلع بنائیں گے، میونسپل کمشنر فہیم خان

ضلع شرقی کو ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ کی سربراہی میں ماڈل ضلع بنائیں گے، فہیم خان

کراچی (پ ر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر فہیم خان کی زیر نگرانی ٹینڈرنگ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ساڑھے سات کروڑ روپے کے محکمہ بی اینڈآر، ایم اینڈای اور محکمہ پارکس کے 15 کاموں کے ٹینڈرز کھولے گئے جس کی شفافیت چیک کرنے کیلئے میڈیا نمائندگان نے بھی ٹینڈر پروسس کے عمل کا معائنہ کیاایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ،میونسپل کمشنر فہیم خان،ایگزیکٹیو انجنئیرز اقبال ملاح، سلمان میمن، امتیاز بھٹو ڈائریکٹر پارکس آغاسمیر، ظفر اقبال، چیف اکاؤنٹ افسر نوید احمد کولاچی ودیگر نے ٹھیکے داروں کی موجودگی میں ٹینڈر کھولے جانے کے عمل کی نگرانی کی، میونسپل کمشنر فہیم خان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ شرقی کو ہر لحاظ سے شفافیت کا مرکز بنانے کیلئے کوشاں ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کی سربراہی میں ضلع شرقی کو ماڈل ضلع بنائیں گے عوام کو سہولیات پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گے، ٹینڈرنگ کا عمل سب کے سامنے ہے جس میں واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ ہر ٹھیکے دار اس بات پر مطمئن ہے کہ تمام پروسس شفافیت پر مبنی ہے، پی ای سی(پاکستان انجنئیرنگ کونسل) کے ممبر وٹھیکے دار اورٹھیکے داروں کے نمائندے رفیق خان ودیگر نے اس موقع پر کہا کہ بلدیہ شرقی میں شفاف ٹینڈرنگ کے حوالے سے مثال قائم کردی گئی ہے تمام پروسس مکمل طور پر شفافیت کا عکاس ہے جس پر ہم مطمئن ومسرور ہیں انہوں نے گزارش کی کہ مہنگائی کی وجہ سے ہر شے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لہذا ان کے ریٹس کو بڑھانے کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جائیں.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں