سندھ گورنمنٹ آفیسرز ایسو سی ایشن کے قیام کا اعلان

سندھ گورنمنٹ آفیسرز ایسو سی ایشن کے قیام کا اعلان

کراچی،محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے افسران کا اجلاس ڈائریکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں کراچی ریجن کے مختلف افسران نے شرکت کی اور سندھ گورنمنٹ آفیسرز ایسو سی ایشن کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ قیام کے اعلان کے ساتھ ہی ایسوسی ایشن کی دس رکنی ہاک باڈی کا بھی اعلان کیا گیا’ جس میں عمر دراز خان کو صدر منتخب کیا گیا جبکہ نجم ال شجاع فاروقی اور عمیر بیگ کو سینئر وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ امتیاز علی چاچڑ جنرل سیکریٹری اور علی نواز سخیرانی فنانس سیکریٹری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم میں آفس ایڈمنسٹریشن کیڈر کے افسران کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ایسو سی ایشن کے دائرے کو اندرون سندھ اور دیگر محکموں تک پھیلایا جائے تاکہ اس ضمن میں مشترکہ کاوشوں کے ذریعے افسران کے حقوق کے حاصل کیئے جائیں اور ان میںپھیلی بے چینی اور مایوسی کا تدارک کیا جا سکے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں