ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر فنانس توفیق سومرو سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ….
کراچی ( انقلاب نیوزٹی وی ) ادارہ ترقیات کراچی بالادست افسران کا قانون و آئین سے بالا دستی کا سفر زور و شور سے جاری ہے ڈائرکٹر فنانس و سیکرٹری کے ڈی اے توفیق سومرو دہرے اضافی چارج کے مزے لوٹنے کے ساتھ بعد ازریٹائرمنٹ اپنے سرکاری عہدے پر براجمان, سپریم کورٹ کے احکامات ردی کی ٹوکری میں سیکریٹری کے ڈی اے توفیق سومرو نے ریاستی و ادارتی اختیارات/وقوانین کو اپنے مالی مفادات کے حصول کا ذریعہ بنالیا۔نئے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کو لا علم رکھتے ہوئے من مانیوں کا سفر جاری،سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود توفیق احمد سومرو دو عہدوں پر براجمان سیکریٹری کے ڈی اے اور ڈائریکٹر فنانس کا عہدہ حاصل کرنے کے بعد توفیق احمد سومرو نے قواعد و ضوابط کو روندتے ہوئے رشوت وصولی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری کے ڈی اے و ڈائریکٹر فنانس توفیق احمد سومرو نے اپنے حاصل شدہ اختیارات سے تجاوز اور اس کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ادارہ ترقیات کو مزید کنگال اور مقروض کرنے کا عظم کر رکھا ہے، اس مشترکہ ٹیم میں توفیق سومرو کے ساتھ اکاؤنٹس کے حمید ظفر اور ارشد کا گہرا گٹھ جوڑ بتایا جاتا ہے ادارہ ترقیات میں بے قاعدگیاں/ضابطگیوں کا تیز ترین سفر زور و شور سے جاری ہے ۔واضح رہے کہ ڈائریکٹرفنانس توفیق سومرو کی ملی بھگت سے پچھلے سال کے اختتام سے پہلے ہی کنٹریکٹ،ورک چارج اور کچھ ریگولرملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے کی ہدایت کرکھی ہے۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ کے ڈے اے کے اکاﺅنٹس میں بینکوں کو اربوں روپے پر کروڑوں کا منافع حاصل ہوتا ہے اور تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیرکر کے بینکوں کو منافع بخشا جاتا ہے۔ مزید معلومات کے مطابق ملازمین کو دسمبر سے تنخواہوں کا اجراءنہیں کیا گیا جس پر ملازمین بے بس ہو کر فاقے کرنے پر مجبور ہیں اور مزید کسی بڑے حادثے سے بچنے کے لئے وزیربلدیات سندھ سعید غنی اور سندھ حکومت سے کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق توفیق احمد سومرو بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں،مگر اپنے نئے بوس کو لاعلم رکھتے ہوئے سب اچھے کی رپورٹ پیش کی جارہی ہے،جس کے سبب توفیق سومرو کے خلاف ضابطے کی کوئی کارروائی تا حال عمل میں نہیں لائی جاسکی، نئے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید منصور عباس رضوی کے بارے میں ذرائع نے بتایاکی بہترین صلاحیتوں کے حامل گرفت رکھنے والے افسران میں انکا شمار کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ موصوف ایماندار افسر بھی کہلاتے ہیں۔
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89