روبیلا اور خسرہ ویکسینیشن مہم میں سختی برتنے پر عوامی اعتراضات سامنے آنے لگے

روبیلا اور خسرہ ویکسینیشن مہم میں سختی برتنے پر عوامی اعتراضات سامنے آنے لگے

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی) ڈسٹرکٹ سینٹرل روبیلا اور خسرہ ویکسینیشن مہم میں سختی برتنے پر عوامی اعتراضات سامنے آنے لگے، شہریوں کا رینجرز وپولیس کے زور پر بچوں کو روبیلا اور خسرہ کی ویکسینیشن کروانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے کورونا ویکسینیشن کیلئے حکومت سندھ نے ناک میں دم کر کے رکھا جبکہ انٹرنیٹ بھرا پڑا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کروانا مناسب نہیں ہے لیکن زور زبردستی کے ذریعے کورونا ویکسینیشن کروائ گئی، کچھ کورونا کا زور ٹوٹا تو بچوں کو زبردستی روبیلا اور خسرہ ویکسینیشن کروانے پر مجبور کیا جارہا ہے جو سراسر ہٹ دھرمی پر مشتمل ہے بعض والدین اعتراض اٹھانے کے ساتھ بچوں کے ویکسینیشن کارڈ دکھا کر دوبارہ ویکسینیشن کروانے سے روک رہے ہیں تو ان کے ساتھ بدتمیزی کی جارہی ہے اور یہ بدتمیزی کا عمل رینجرز اور پولیس اہلکار سر انجام دے رہے ہیں جس سے ان کی پوزیشن عوام میں خراب ہورہی ہے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر صحت سندھ کے بارے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ چاہے حالات کتنے ہی سازگار کیوں نہ ہو کسی نہ کسی طرح شہریوں کو ویکسینیشن میں الجھائے رکھنا ہے جو کہ درست دکھائی نہیں دے رہا ہے انسانی جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن زور زبردستی کر کے کسی کام کیلئے مجبور کرنا آئین پاکستان کے مطابق انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے اگر حکومت سندھ کو جان ومال کی اتنی ہی پرواہ ہے تو پہلے اسٹریٹ کرائم سمیت اس نوعیت کے دیگر واقعات کی روک تھام کیلئے بندوبست کرے.

کیٹاگری میں : صحت
Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں