دس کروڑ سےزائدکی ریکوری دینےوالا اصل اہداف سے دور۔

غیرتسلی بخش ریکوری ادارہ ترقیات کراچی مالی بُحران کاشکار۔۔۔

 کراچی ،(رپورٹ:سیدمحبوب احمدچشتی)   ادارہ ترقیات کراچی میں جاری مالی بُحران ملازمین وپنشریز کےصبر کاامتحان لےرہاہےمحکمہ جاتی مفاداتی سیاست۔اہل افسران کومیرٹ کی دھجیاں بکھیرتےہوئےانکوپوسٹنگ سےدور رکھنےکی محکمہ جاتی سازشیں اپنےعروج پرذرائع کےمطابق ادارہ ترقیات کراچی میں میرٹ پرافسران کی  تقرریاں نہ ہونےکی وجہ سےیہ ادارہ شدیدمالی بُحران مزیدبڑھ رہاہےنااہلی کی اس سےبدترین مثال کیا ہوگی کہ دوماہ سےزائدوقت گزرنےکےبعدبھی افسران کی تنخواہیں اورپنشن کی ادائیگی نہیں ہوسکی ہے۔نئےڈی جی سیدمنصورعباس رضوی سےکم وقت میں اچھےفیصلوں کی توقع کرنافی الحال مناسب نہیں ہوگالیکن کچھ میرٹ کےبرخلاف تعیناتیوں کےمتعلق دیکھنا بھی ضروری ہوگا۔موجودہ مالی بُحران میں محکمہ ریکوری کی اصل کارکردگی سامنےنہ آنےکی وجہ سےحکومت سندھ کی گرانڈکا زیادہ انتظارکرناپڑ رہاہےکچھ ماہ تک شاندار دس کروڑسےزائدریکوری دینےوالا محکمہ ریکوری اپنےاصل اہداف سےبہت دورکھڑا دکھائی دیتا ہےواضع رہےکہ کچھ ماہ پہلے دس کروڑسےزائدریکوری دینےاورسندھ حکومت کی 20کروڑ چالیس لاکھ کی گرانڈ کی بدولت ملازمین وافسران کےساتھ پنشریز کوبروقت ادائیگی ممکن ہوگئی تھی لیکن اب صورتحال ادارہ ترقیات کراچی میں ان محکموں کی کارکردگی زوال پذیری کی جانب محوسفرہے۔۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں