
افغانستان کے وزیرخارجہ امیر خان متقی آج 3 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ امیرخان متقی کے ہمراہ افغان وزرا کا وفد بھی ہوگا۔ دورے میں پاک افغان تعلقات پربات چیت ہوگی۔ افغان وزیرخارجہ اقتصادی تعلقات میں توسیع پر بات چیت کریں گے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان راہداری، تجارت، مہاجرین اور آمدورفت میں سہولیات پر بھی گفتگو ہوگی۔ ترجمان افغان وزارت خارجہ قہار بلخی کے مطابق وفد بدھ کو پاکستان آئے گا جس میں وزرا بھی شامل ہوں گے۔
وفد افغان صورتحال پر 2 روزہ ٹرانیکا پلس اجلاس میں بھی شرکت کرے گا جو 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ جس میں پاکستان، روس، امریکہ اور چین کے وفود شرکت کریں گے۔
A senior delegation led by FM Mawlawi Amir Khan Muttaqi will travel to Pakistan on Nov 10.
Delegation will discuss enhancing ties, economy, transit, refugees & expanding facilities for movement of people, & will include Ministers & working groups from Finance & Trade Ministries. pic.twitter.com/FzF3eKWp9Q— Abdul Qahar Balkhi (@QaharBalkhi) November 9, 2021
افغان وزارت خارجہ کے ترجمان قہار بلخی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے تعلقات، معیشت اور افغان مہاجرین سے متعلق بات چیت ہو گی۔



