ڈینگی کی روک تھام کے لئے ضلع شرقی کے دونوں زونز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جاری
گلشن اقبال اور جمشید زونز کے مختلف علاقوں میں بیک وقت جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ
روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جارہا ہے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی
ضلع شرقی کے مکینوں کوڈینگی ودیگر مضر صحت جراثیموں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، شعیب احمد ملک

کراچی(پ ر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک نے کہا ہے کہ ضلع شرقی کے مکینوں کو ڈینگی ودیگر مضر صحت جراثیموں سے محفوظ بنانے کیلئے بلدیہ شرقی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، بیک وقت دونوں زونز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں فیومیگیشن کے کاموں کا معائنہ کرنے کے دوران کیا انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی بھگاؤ فیومیگیشن مہم کے دوران ایسی جگہوں کو خاص طور پر ٹارگیٹ کیا جائے جہاں ڈینگی ودیگر جراثیموں کی افزائش کے مواقع موجود ہوتے ہیں، جن علاقوں میں ڈینگی کے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں وہاں بھرپور طریقے سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے،ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس نے اس موقع پر انہیں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ طاقتور ادویات کی مدد سے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کو یقینی بنایا جارہا ہے جس کے مفید نتائج برآمد ہورہے ہیں، ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مہم کا دائرہ کار وسیع کیا جاچکا ہے.



